حسین نوازکے وکلاء نے عدالت عالیہ میں کوئی نئی دستاویزات جمع نہیں کرائیں،ترجمان شریف فیملی

فاضل عدالت کے سوال پرلندن فلیٹس کی سیل ڈیڈعدالت کوفراہم کی گئی ہے،وضاحتی بیان

منگل 6 دسمبر 2016 11:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء)شریف فیملی کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ حسین نوازکے وکلاء کی جانب سے عدالت عالیہ میں گزشتہ روزکوئی نئی دستاویزات جمع نہیں کرائے گئے ہیں بلکہ فاضل عدالت کے سوال پرلندن فلیٹس کی سیل ڈیڈعدالت کوفراہم کی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شریف فیملی کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے بیٹے حسین نوازکے وکلاء کی جانب سے سپریم کورٹ میں لندن فلیٹس کے حوالے سے کوئی نئی دستاویزات جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق حسین نوازکے وکلاء کی جانب سے 30نومبرکے بعدکوئی بیان دستاویزات عدالت میں جمع نہیں کرائی گئیں ،ترجمان کے مطابق پارک لین اپارٹمنٹ کے حوالے سے دستاویزات جمع کرانے کی خبرغلط ہے،حقیقت یہ ہے کہ فاضل عدالت کے سوال پرپارک لین اپارٹمنٹ کی سیل ڈیڈمہیاکی گئی ہے جس میں بتایاگیاہے کہ بیس سال قبل ان فلیٹس کی قیمت انیس لاکھ پاوٴنڈتھی جوکہ عمران خان کے بیانات میں فلیٹس کی قیمت کاصرف سواں حصہ ہے۔ترجمان کے مطابق یہ بات غلط ہے کہ ایسی دستاویزات ہیں کہ یہ فلیٹس2006ء سے قبل خریدے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :