وزیراعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس

میاں نواز شریف کو میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑ سکتی، میاں نواز شریف

منگل 6 دسمبر 2016 11:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6دسمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیر جمہوریت پروان نہیں چڑ سکتی ہے، مقامی حکومتوں کا نظام نئی قیادت کی نرسری اور تربیت گاہ ہے، مقامی حکومتیں صوبائی اور وفاقی سطح پر اچھی قیادت کو سامنے لاتی ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، چوہدری نثار، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سعد رفیق، پرویز رشید، صوبائی وزرا رانا ثنااللہ، ملک ندیم کامران، نثاء اللہ بٹ، مسعود مجید، مہر اشتیاق احمد، پرویز ملک، سمیع اللہ خان، آصف کرمانی، حمزہ شہباز اور راجا اشفاق سرور نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم کو میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو فعال کیے بغیر جمہوریت صحیح طریقے سے نہیں چل سکتی، مقامی حکومتوں سے صوبائی اور وفاقی سطح پر اچھی قیادت کو سامنے لانے میں مدد کرنی ہے۔