وزیراعظم کی قیادت میں وطن دوبارہ خوشحالی کی طرف گامزن، ہمیں کسی سونامی یا جعلی انقلاب سے کوئی ڈر نہیں ، عابد شیر علی
پانامہ لیکس پاجامہ لیکس بن کر دفن ہو گئی ،عدالتی فیصلے میں نواز شریف کو حق سچ سے فتح ہوگی،وزیر مملکت کا تقریب سے خطاب
پیر 5 دسمبر 2016 10:17
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ارض وطن دوبارہ خوشحالی کی طرف گامزن ہو چکا ہے اب ہمیں کسی سونامی یا جعلی انقلاب سے کوئی ڈر نہیں۔ یوٹرن خان اپنی موت آپ مرچکا۔ پانامہ لیکس پاجامہ لیکس بن کر دفن ہو گئی، پانامہ لیک کے معاملے میں سپریم کورٹ سے محمد نواز شریف کو حق سچ سے فتح ہوگی ہم دھرنوں اور لانگ مارچ سے نہیں ڈرتے ہم آیندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی سے عوام میں جائیں گے اور مسلم لیگ ن 90فیصد نشستیں حاصل کریں گی اور دوبارہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت رکھیں گے ،بلاول بھٹو کو یہ بتا دینا چاہتا ہو ں پیپلزپارٹی پنجاب میں صرف پانچ فیصد رہی گئی ہے ،ڈاکٹر طاہر القادری نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کاانتخابات میں کیا مقابلہ کرنا ہے وہ توخود ایک پٹاخے سے ڈر جاتے ہیں، ہماری حکومت کا وژن ملک سے اندھیروں کا خاتمہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کا نعرہ لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہے اس سلسلہ میں ہم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں خبر رساں ادارے کے مطابق یہ باتیں انہوں نے فیصل آباد میں تقربات سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہوتی تھیں جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آئے روز احتجاج کرتے تھے مشرف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے صرف منصوبوں کی تختیوں کا افتتاح ہی کیا گیا جبکہ کوئی عملی کام نہ ہو سکا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی لوڈشنڈنگ کے خاتمہ کے لئے ر ینٹل پاؤ کے منصوبوں پر زور دیا گیا لیکن دیر پا منصوبوں پر کوئی توجہ نہ دی گی انہوں نے کہا کہ اب تک00 35 میگاوٹ بجلی سسٹم میں آچکی ہے اور مارچ 2017 تک مذید,000 10 میگاوٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مذید کم ہو جائے گا اب شہروں اور صنعتوں میں صفر لوڈشیڈنگ ہے ہم نے بجلی کے تین منصوبوں جن میں بھکی، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی میں عوام کے سوارب روپیہ بچایا ہے آج تک ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا انہوں نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر سے پاکستان کے تمام صوبے آپس میں جوڑ جائے گے جس کی وجہ کے دور دراز میں رہنے والے ہمارے بھائی پاکستان کی ترقی میں عملی طور پر شامل ہو جائے گے وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی اور ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے یونین کونسل 85-84 میں ہائی پریشر گیس لائن کی افتتاحی تقریب سے کہا کہ اب یہاں سردیوں میں گیس کے پریشر کم نہیں ہو گا‘ انہوں نے کہا کہ اب ہم یونین کونسل کی سطح پر سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں‘ غریب بچیوں کیلئے دستکاری سکول‘ جنج گھر‘ مین روڈز کی تعمیر اور پی سی سی گلیاں‘ سیوریج کے نظام کو ازسرنو تعمیر کرنا اور یہاں گیس اور بجلی کے نظام کو اپ گریڈکرنا شامل ہے‘انشاء اللہ 2018 ء تک جہاں کے تمام مسائل حل کرلیں گے‘جب ہم الیکشن مہم کے سلسلہ میں سندھو ٹاؤن آئے تھے تو جہاں کی گلیوں سے گزرنا محال تھا‘ سیوریج کا گندا پانی جگہ جگہ کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں‘ ہم سے پہلے جتنے بھی عوامی نمائندے آئے انہوں نے اس علاقے کو نظر انداز کیا اور یہ علاقہ مسائلستان بن چکا ہے‘ اب یہاں کے مسائل تقریبا حل ہو چکے ہیں اور باقی ماندہ مسائل بھی حل کر لئے جائیں گے۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 5 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
لگتا ہے آئی سی سی نے پی سی بی کو منا کیا ہے مجھے ٹیم میں شامل نہ کیا جائے ،انہیں خط لکھوں گا ، محمد آصف
-
ایل او سی پر سخت کشیدگی ، باربار الزامات کے باوجود ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کی، سرتاج عزیز
-
ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
خانانی اینڈ کالیا ایکسچینج کمپنی کے مالک جاوید خانانی نے خود کشی کرلی
-
بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کو ناکام قرار دے دیا
-
کالعدم تحریک طالبان کے مراکز اور قیادت افغانستان میں ہیں، امید ہے ان کا خاتمہ کیا جائیگا ، عبدالباسط
-
خیبر ایجنسی، وادی تیرہ میں سکیورتی فورسز کی فضائی کارروائی،12 دہشت گرد ہلاک ، متعدد زخمی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ترکی کے شہرقیصری کے مےئر آفس میں ترک صدر سے ملاقات
-
امرتسر:مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات
-
قطرے قطرے سے بنایا گیا مال بچانے کیلئے قطری ہی آئیں گے،طاہر القادری
-
جماعت اسلامی نے ایف سی آرز خاتمہ کے لیے ساٹھ دن کی ڈیڈلائین دیدی،اسلام آباد مارچ کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا افغانستان حکام کو منانے کا ٹاسک سیاسی جماعتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ
-
بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے،سرتاج عزیز کی پیشکش
-
پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ ٹو کے تحت ساتویں راؤنڈ کے مذاکرات 5اور 6دسمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے
-
ارض مقدس آنے والے کسی بھی معتمر سے فیس نہیں لی جائے گی، سعودی وزارت حج وعمرہ
-
بھارت :کالا دھن چھپانے والا بھارتی تاجر مہیش شاہ گرفتار
-
فرانس: حضرت مریم کا مجسمہ ہٹانے کا حکم
-
گوگل نے خود کار سائیکل کی تیاری کا کام شروع کر دیا
-
فیدل کاسترو کی آخری رسومات میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک
-
اروناچل پردیش: علیحدگی پسندوں کا حملہ، بھارتی فوجی افسر اور سپاہی ہلاک، 9 زخمی
-
سوچی روہنگیا مسلمانوں کی ’نسل کشی‘ روکیں، نجیب رزاق
-
حلب میں جاری خون ریزی کا واحد حل مذاکرات ہیں، یورپی یونین
-
پشاور :خیبرٹیچنگ ہسپتال کے بچوں کے وارڈمیں علاج کی سہولیات کافقدان
-
پنجاب حکومت کا 42 وزراء کیلئے نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
-
وزیراعظم کی قیادت میں وطن دوبارہ خوشحالی کی طرف گامزن، ہمیں کسی سونامی یا جعلی انقلاب سے کوئی ڈر نہیں ، عابد شیر علی
-
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے علی رضا عابدی کو تنظیمی پالیسیوں سے انحراف پر پارٹی سے نکال دیا
-
جنوبی وزیرستان، قبائلیوں نے اپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کاسروے کرانے کا مطالبہ کردیا
-
لاہور اور پنجاب کے لوگوں نے ہماری بات سن کر تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہے ، مصطفی کمال
-
حکمران جماعت کے اپنے ایم این اے ہی پولیس کیخلاف سڑکوں پر آگئے
-
کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے غیرملکی ادارے سے معاہدہ
-
” مرتا کیا نہ کرتا “
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.