گوگل نے خود کار سائیکل کی تیاری کا کام شروع کر دیا

سینسرز کی مدد سے سائیکل توازن بھی برقرار رکھے گی اور سامنے سے آنے والی ٹریفک دیکھ کر رک بھی جائے گی

پیر 5 دسمبر 2016 10:11

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء) گوگل نے بغیر ڈرائیور گاڑی کے بعدخود کار سائیکل کی تیاری شر وع کر دی ہے بغیر ڈرائیور گاڑیوں پر کامیاب تجربوں کے بعد اب سامنے آ رہی ہے بغیر سوار سائیکل ، جی ہاں یہ ہے پیڈل سے چلنے والی سائیکل ، تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان سائیکل چلانا سائیکل سوار کے لئے بھی پْر خطر ہوتا ہے اور کار سوار کے لئے بھی ، اس مشکل کو حل کرنے کے لئے گوگل نے سینسرز لگی اپنا توازن برقرار رکھنے والی سائیکل کا تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

گوگل کا کہنا ہے اس سائیکل کے بہت سے فائدے ہیں ، سینسرز کی مدد سے سائیکل سامنے سے آنے والی ٹریفک دیکھ کر خود ہی رک جائے گی۔ اپنا توازن قائم رکھنے کی وجہ سے سائیکل سوار کے گرنے کا خطرہ کم ہے۔ سائیکل پر بیٹھے آپ اپنا کام بھی کر سکتے ہیں اور بچے بھی اس پر محفوظ ہیں ، سب سے بڑھ کر یہ سائیکل ماحول دوست ہے

متعلقہ عنوان :