بھارت :کالا دھن چھپانے والا بھارتی تاجر مہیش شاہ گرفتار

مہیش شاہ نے ٹیکس سے بچنے کیلئے 13 ارب سے زائد رقم گھر میں رکھی ہوئی تھی

پیر 5 دسمبر 2016 10:11

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء) تیرہ ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا کالادھن گھر میں چھپا کر رکھنے والے گجراتی تاجر مہیش شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔مہیش شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے مختلف لوگوں کے تیرہ ارب86 کروڑ سے زائد رقم ٹیکس سے بچنے کے لیے گھر میں رکھی ہوئی تھی۔حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بعد اس نے رقم کو ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور پھر اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

کل مہیش شاہ اچانک سامنے آ گیا اور ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ اسے ان لوگوں نے ہی اس بات پر آمادہ کیا تھا کہ وہ اس رقم کو ظاہر کردے تاکہ اسکیم کے تحت اسے کمیشن بھی مل سکے۔مگر میڈیا سے بچنے کے لیے وہ روپوش ہوگیا تھا۔ بعد میں پولیس نے اسے میڈیا کے دفتر سے گرفتار کرلیا۔ مہیش کا کہنا تھا کہ وہ انکم ٹیکس افسران کو ان لوگوں کے نام بتانے کے لیے تیار ہے جن کا یہ کالا دھن ہے

متعلقہ عنوان :