پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ ٹو کے تحت ساتویں راؤنڈ کے مذاکرات 5اور 6دسمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے

پیر 5 دسمبر 2016 10:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء) پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدہ ٹو کے تحت ساتویں راونڈ کے مذاکرات 5اور 6دسمبر کو اسلام آباد میں ہوں گے، ذرائع کے مطابق چینی حکام نے ایف ٹی اے ٹو کے ساتویں راونڈ کے لیے 5اور6دسمبر کو دستیابی ظاہر کر دی ہے جس میں دونوں ممالک کے حکام ایف ٹی اے ٹو کو حتمی بنانے کے لیے مذاکرات کریں گے، ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک چین ایف ٹی اے پر 2006میں دستخط ہوئے تھے ا ور اس میں پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

دونوں حکام گزشتہ2سالوں سے ایف ٹی اے ٹو پر مذاکرات کر رہے ہیں جس کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے، پاکستان چین سے ایف ٹی اے ٹو کے تحت 80سے 90فیصد مصنوعات پر زیرو ڈیوٹی مانگ رہا ہے جس کے بدلے میں چینی حکام بھی ایسی ہی مراعات مانگ رہے ہیں لیکن پاکستان کی پرائیویٹ انڈسٹری کی جانب سے تحفظات کے باعث پاکستان حکومت چین کو زیرو ڈیوٹی دینے سے کترا رہا ہے اس وقت پاکستان 35فیصد پروڈکٹ پر چین کو زیرو ڈیوٹی دے رہا ہے جبکہ چین پاکستان کو40فیصد مصنوعات پر ڈیوٹی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ انڈسٹری چین کی جانب سے ایف ٹی اے کے تحت دی گئی رعایت سے مکمل فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ مخصوص مصنوعات کی برآمدات ہیں، واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے ملین ایف ٹی اے ٹو کے تحت 6ویں روانڈ کے مذاکرات اکتوبر 2015میں ہوئے تھے۔