بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے،سرتاج عزیز کی پیشکش

دہشت گردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے، جب بھارت سے بات ہوگی اس پربھی بات ہوسکتی ہے،بھارتی اخبار سے گفتگو

پیر 5 دسمبر 2016 10:09

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کو مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیحہ طلب مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کے لیے بات چیت ناگزیر ہے، بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان اس سے مذاکرات کے لیے تیارہے۔

(جاری ہے)

امرتسر میں بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے، جب بھارت سے بات ہوگی تو دہشتگردی پربھی بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بجائے میز پرکسی بھی معاملے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، باضابطہ مذاکرات نہ ہوں تو میڈیا کے ذریعے ڈائیلاگ سے منفی تاثر ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں بھارت جب چاہے جہاں چاہے بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔