وفاقی حکومت کا افغانستان حکام کو منانے کا ٹاسک سیاسی جماعتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ

پارلیمانی وفد آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی زیر قیادت جلد افغانستان کا دورہ کرے گا

پیر 5 دسمبر 2016 10:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2016ء) وفاقی حکومت نے افغانستان کے حکام کو منانے کا ٹاسک سیاسی جماعتوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں پارلیمانی وفد جلد افغانستان کا دورہ کرے گا ۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے افغان حکام کو منانے اور آپس کی دوریاں ختم کرنے کا کام سیاسی جماعتوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

سیاسی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی وفد پاک افغان تعلقات کی بحالی اور امن کے لئے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر کام کرے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پاک افغان دوستی گروپ بھی بنائے جائیں گے جو دونوں ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت مین پارلیمانی وفد سمیت جلد افغانستان جائے گا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ افغان حکام سے بات چیت کے لئے مولانا فضل الرحمان ، سراج الحق ، اسفندر یار ولی خان اور محمود خان اچکزئی بھی وفد کا حصہ ہوں گے ۔ مولانا فضل الرحمان جمعیت علماء اسلام (ف ) کے سربراہ سراج الحق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر ، اسفندر یار ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اور محمود خان اچکزئی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ہیں جبکہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ قومی وطن پارٹی کے مرکزی رہبر ( لیڈر ) ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کے ان سیاسی جماعتوں کے قائدین کا افغانستان میں کافی احترام کیا جاتا ہے جن کے افغان حکام کے ساتھ ذاتی مراسم بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :