نیب نے ڈی ایچ اے کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم کامران کیانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا

اتوار 4 دسمبر 2016 01:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4دسمبر۔2016ء) نیشنل احتساب بیورو (نیب) نے ڈی ایچ اے کرپشن میں ملوث مرکزی ملزم کامران کیانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے گامران کیانی کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے کامران کیانی کے حوالے سے دس ارب روپے کے ڈی ایچ اے سکینڈل کی تحقیقات کے معاملے پر وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

نیب حکام نے کہا ہے کہ کامران کیانی کی گرفتاری کے بغیر ڈی ایچ اے سکینڈل کی تحقیقات کا معاملہ مکمل نہیں ہوتا ہے۔ وزارت داخلہ کے ماتحت انٹرپول کے ذریعے کامران کیانی کو وطن واپس لایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ انٹروپول پاکستان فرانس ہیڈ کوارٹر کو خط لکھے گا انٹرپول گرفتاری کیلئے احکامات جاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :