نارنگ منڈی،حقیقی بھائی کی قبرپرجوتے برسانے اور غلیظ زبان استعمال کرنے پرپوراعلاقہ سراپااحتجاج

قبرکی بے حرمتی پر ملزم کیخلاف سخت کارروائی اور کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:13

نارنگ منڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء )حقیقی بھائی کی قبرپرجوتے برسانے اور غلیظ زبان استعمال کرنے پرپوراعلاقہ سراپااحتجاج بن گیاقبرکی بے حرمتی کرنے پر ملزم کیخلاف سخت کارروائی کرنے اورملزم کو کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ بتایاجاتاہے کہ تھانہ نارنگ مندی کے گاؤں مغل والامیں فیض احمدڈھلوں نے اپنے بھتیجوں اصغرعلی وغیرہ کے زرعی رقبہ سے اپنے کھیتوں کو جانے کیلئے زبردستی راستہ بنایاجس پر بھتیجوں اصغرعلی وغیرہ نے احتجاج کیا اور حقیقی چچافیض احمدڈھلوں کوبغیراجازت اورغیرقانونی طورپر زرعی رقبہ سے راستہ بنانے پر منع کیاتووہ مشتعل ہوگیااور درجنوں لوگوں کی موجودگی میں قریبی قبرستان میں واقعہ اپنے بھتیجوں کے باپ ثناء اللہ کی قبرپر درجنوں لوگوں کی موجودگی میں جوتے برسائے غلیظ گالیاں دیں اور قبرکی سرعام بے حرمتی کرتارہا جس پر اصغرعلی وغیرہ نے اپنے چچاکو یہ قبیح حرکت کرتے دیکھ کرمنع کیا تووہ طیش میںآ گیااور دستی ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس پر اصغرعلی وغیرہ نے بھاگ کراپنی جانیں بچائی اور یہ سفاکانہ حرکت کرنے پر نارنگ پولیس کو صورتحال سے آگاہ کردیاہے پولیس مصروف تفتیش ہے تاہم قبرکی بے حرمتی کرنے پر علاقہ میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ہے اور پولیس سے سخت ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے پولیس کودی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سفاک ملزم نے گن پوائنٹ پر ہمارے کھیتوں سے زبردستی راستہ بنا لیاہے اور اب جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہاہے انہوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیاہے کہ ہمیں ظالم چچاکے ظلم وستم سے بچایاجائے اور ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ورنہ ہم ڈی پی اوشیخوپورہ کے ہیڈکوارٹرکے سامنے دھرنادینے پرمجبورہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :