لاہور،چوری ہونے والی گائے کے کان میں لگے ٹیگ کی وجہ سے شناخت ہوگئی

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء )محکمہ پولیس تھانہ سول لائن مظفرگڑھ نے چوری کے شبہ میں پکڑی جانے والی گائے کے کان میں لگے ہوئے ٹیگ نمبر کی شناخت کے لیے ڈاکٹرآصف جاہ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرمظفرگڑھ سے رابطہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسرمظفرگڑھ نے فوکل پرسن (SPMS) ڈاکٹرشہزادعلی اور ڈاکٹرمحبوب علیانی سے مذکورہ ٹیگ کی شناخت کے لیے محکمہ کی ویب سائٹ www.9211.com.

(جاری ہے)

pkپرپڑتال کرنے کوکہا تومعلوم ہواکہ مذکورہ ٹیگ نمبر 8430مسمی عابد ولد نذیراحمدترکھان موضع بلکانہ رنگپور فون نمبر 0302-9009810،(رجسٹرڈ نمبر0300-9409358)کی گائے کومحکمہ لائیوسٹاک کے اے آئی ٹیکنیشن آفتاب احمدنے 17-12-2015کو مصنوعی نسل کشی کے بعد پروٹوکول کے مطابق اس کے کان میں ٹیگ لگایاتھا اورمحکمہ کی ویب سائٹ پر رجسٹرکیاتھا جس پر فوری طورپر ویٹرنری آفیسررنگپورڈاکٹرمحمدشعیب بھٹی کومذکورہ غریب مویشی پال سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی توپتہ چلاکہ اس کی گائے مورخہ 24-11-2016کی رات چوری ہوگئی تھی جب محکمہ کی جانب سے اسے بتایاگیاکہ تمہاری گائے کان میں لگے ٹیگ کی وجہ سے شناخت ہوگئی ہے اورمحکمہ پولیس تھانہ سول لائن مظفرگڑھ کے قبضے میں ہے تو مذکورہ غریب مویشی پال کی خوشی کی انتہانہ رہی اوراس نے نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کے محکمہ میں انقلابی اقدامات کوسراہا اورمحکمہ لائیوسٹاک کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :