ہم نے پارٹی کا حلف لیا ہے ، وزیراعظم کا دفاع نہ کریں تو کس کا کریں، طلال چوہدری

صوبوں کے تحفظات دور ہوں تو مردم شماری جلد ہو جائے گی،تحریک انصاف وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی، گفتگو

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے پارٹی کا بھی حلف لیا ہے ۔ وزیراعظم کا دفاع نہ کریں تو کس کا کریں صوبوں کے تحفظات دور ہوں تو مردم شماری جلد ہو جائے گی۔ تحریک انصاف وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے ہیں ہم نے پارٹی سے وفاق داری کا حلف بھی اٹھایا ہوا ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف کا دفاع نہیں کریں گے تو پھر کس کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نواز شریف کے خلاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ نعیم بخاری نے بھی کوئی ثبوت نہیں پیش کیا۔ تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات لگائے مگر اب وہ مانتے ہیں کہ پیسہ پاکستان سے نہیں گیا اور پوچھ رہے یہں کہ پیسہ دبئی سے قطر اور قطر سے لندن کیسے گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں کوئی جان نہیں الزامات لگانے والے جلد پیچھے ہٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہوئی تھی مردم شماری کے حوالے سے صوبے سٹیک ہولڈرز ہیں اور مردم شماری کے لئے صوبوں نے فوج کا مطالبہ کیا ہے۔ چھوٹے سٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے ہوتے ہیں اگر صوبوں کے تحفظات نہ ہوتے تو اب تک مردم شماری ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام اچھے لوگوں کو خود فارغ کر رہی ہے۔ تحریک انصاف اپنے اندر ہی اچھے لوگوں کو شامل نہیں رکھنا چاہتی