تحریک انصاف عدالت میں اخباروں کے تراشے پیش کرر ہی ہے، قمرزمان کائرہ

دھرنوں اور احتجاج پر اعتراض کرنے والے وزیراعظم اگر ہمارے دور میں دھرنے نہ دیتے تو ملک ترکی کی طرح ہوتا، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدالت میں اخباروں کے تراشے پیش کرر ہی ہے حقائق پیش نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

دھرنوں اور احتجاج پر اعتراض کرنے والے وزیراعظم نواز شریف اگر ہمارے دور میں دھرنے نہ دیتے تو ملک ترکی کی طرح ہوتا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں دہشتگردی کے باعث مردم شماری نہیں ہو سکی تھی حکومت کو مردم شماری جلد کرانی چاہیئے انہوں نے کہا کہ کہا جاتا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ختم ہو گئی ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والوں کا خواب پورا نہیں ہو گا۔

پیپلز پارٹی پنجاب میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں دھرنے نہ ہوتے تو ترکی کی طرح ہوتے۔ وزیراعظم صاحب اگر آپ ہمارے دور میں دھرنے نہ دیتے تو یہ ملک اس وقت بھی ترکی کی طرح ہوتا۔

متعلقہ عنوان :