جھنگ میں مرغی نے شیرکوپچھاڑدیا،آزادامیدوارمسرورنوازجھنگوی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوگئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:02

جھنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء )پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ میں آزادامیدوارمسرورنوازجھنگوی نے ن لیگ کوشکست دیدی ،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 78جھنگ میں ہونے والے ضمنی انتخابا ت کے غیر سرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوارحق نوازجھنگوی کے بیٹے مولانامسرورنوازجھنگوی 48562ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار آزاد ناصر 35458ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات میں خواجہ سراسمیت کل 25امیدواروں نے حصہ لیاتھا

متعلقہ عنوان :