بھارت میں کانگریس پارٹی کا سوشل میڈیا اکاوٴنٹ ہیک کرلیا گیا

ہیکرز نے کانگریس کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہیک کرکے اس پر راہول گاندھی کے خلاف گالیوں کی بھرمار کردی ایک ٹویٹ میں ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کانگریس کا چہرہ بے نقاب کردے گا

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:27

نئی دلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء ) بھارت میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہیک کرلیا گیا۔نامعلوم ہیکر گروپ نے کانگریس کا اکاوٴنٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر راہول گاندھی کے خلاف گالیوں اور نفرت انگیز پیغامات کی بھرمار کردی۔

(جاری ہے)

ایسی ہی ایک ٹویٹ میں ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے کانگریس کی ای میلز تک بھی رسائی حاصل کرلی ہے اور وہ کانگریس کا چہرہ بے نقاب کردے گا۔اب تک یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ کانگریس کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہیک کرنے والا گروپ کون ہے لیکن پیغامات سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید اسے مودی سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے۔