وزیر اعظم سے سرتاج عزیز کی ملاقات ،ہارٹ کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ اجازت دیدی

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستانی موقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا ،نواز شریف کی ہدایت

جمعہ 2 دسمبر 2016 10:51

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2دسمبر۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو نئی دہلی میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ اجازت دے دی ۔

(جاری ہے)

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستانی موقف کو کانفرنس میں بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا جمعرات کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی ملاقات میں خارجہ امور اور سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ملاقات میں سرتاج عزیز نے وزیراعظم نواز شریف کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے مجوزہ دورہ بھارت پر بریفنگ دی تفصیلی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں سرتاج عزیز کو پاکستان کی نمائندگی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں پاکستان کے افغانستان میں پائیدار قیام امن کیلئے موقف اور تجاویز کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے یاد رہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس چار دسمبر کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے جارہی ہے جس میں دنیا بھر سے چالیس کے قریب ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے ۔