وزیراعظم نے وزیر مملکت عابد شیر علی کے بیانات کا نوٹس لے لیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے بیانات کا نوٹس لے لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے عابد شیر علی کے نازبیا بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ایسے بیانات دینے سے باز ر ہنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ وزیر مملکت عابد شیر علی کو بلاول بھٹو کے خلاف بیانات جاری کرنے سے منع کریں، انہوں نے خبردار کیا کہ عابد شیر علی باز نہ آئے تو پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان فاصلے بڑھ جائینگے۔

متعلقہ عنوان :