وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا سرحد چیمبر کے ممبران کے لئے آئندہ سال حج کیلئے شارٹ ڈیوریشن فلائٹ میں 20 ویزے، باجوڑ چیمبر کیلئے 5 ویزے جاری کرنے کا اعلان

وفاقی وزارت سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کیلئے جانیوالے افراد سے 2 ہزار ریال فیس مقرر کرنے کا معاملہ اٹھائے گی،سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا ، حج پالیسی کا اعلان بروقت کردیا جائے گا ،وفاقی وزیر وزیر مذہبی امور وفاقی حکومت قرآن پاک طباعت اور اشاعت کیلئے قرآن بورڈ قائم کر رہی ہے سعودی حکومت نے حج کوٹہ بڑھایا تو سرکاری کوٹہ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، آئندہ سال حج کیلئے جانے والے عازمین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی،اجلاس سے خطاب

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل کی سفارش پر سرحد چیمبر کے ممبران کے لئے آئندہ سال حج کیلئے شارٹ ڈیوریشن فلائٹ میں 20 ویزے جبکہ باجوڑ چیمبر کیلئے 5 ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاقی وزارت مذہبی امور سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کیلئے جانیوالے افراد سے 2 ہزار ریال فیس مقرر کرنے کا معاملہ اٹھائے گی اور اس مقصد کیلئے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا ۔

حج پالیسی کا اعلان بروقت کردیا جائے گا ۔وفاقی حکومت قرآن پاک طباعت اور اشاعت کیلئے قرآن بورڈ قائم کر رہی ہے۔ سعودی حکومت نے حج کوٹہ بڑھایا تو سرکاری کوٹہ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت کی جانب سے کوٹہ بڑھانے تک حج اور عمرہ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر میں مزید کمپنیوں کی انرولمنٹ نہیں کی جائے گی۔ آئندہ سال حج کیلئے جانے والے عازمین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور  رکن صوبائی اسمبلی اور مانسہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر صالح محمد  ممبر صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمان  سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال  نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی  ممتاز تاجر رہنما حاجی ستار خان  باجوڑ چیمبر کے صدر لالی شاہ  سرحد چیمبر کے سابق صدر ملک نیاز احمد  چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین عبدالجلیل جان  غضنفر ساول  نعمان الحق  خان گل اعوان  ملک کامران اسحق  سہیل رؤف اور ملک افتخار احمد اعوان  ضیاء الحق سرحدی  حاجی اسرار احمد  صدر گل  آفتاب اقبال  صادق امین  فضل واحد  حاجی قدیر مہمند اور حج اور عمرہ ایسوسی ایشن کے صدر میاں ثناء اللہ سمیت صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے اپنے خطاب میں اس سال حج کے بہترین انتظامات کرنے اور عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے ممبران کے لئے آئندہ سال حج کیلئے 20ویزے جاری کرنے سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کے لئے جانیوالے افراد سے 2 ہزار ریال اضافی وصول کرنے  سرحد چیمبر کی سفارش پر عمرہ کیلئے جانیوالے کاروباری افراد کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے فراہم کرنے  صوبہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو وفاقی ٹیکسوں میں چھوٹ دینے  بزنس کمیونٹی کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے اورپشاور میں ہندومتروکہ وقف املاک کے محکمہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا کوکوڑیوں کے دام جائیدادکی فروخت سمیت صوبے کے حالات اور بزنس کمیونٹی کے تحفظات کو دور کرنے کے مطالبات پیش کئے ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل کی جانب سے پیش کردہ سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل کی سفارش پر سرحد چیمبر کے ممبران کے لئے آئندہ سال حج کیلئے شارٹ ڈیوریشن فلائٹ میں 20 جبکہ باجوڑ چیمبر کیلئے 5 ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کیلئے جانیوالے افراد سے 2 ہزار ریال فیس مقرر کرنے کا معاملہ اٹھائے گی اور اس مقصد کیلئے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ حج پالیسی کا اعلان بروقت کردیا جائے گا اور وفاقی حکومت قرآن پاک طباعت اور اشاعت کیلئے قرآن بورڈ قائم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج کوٹہ بڑھایا تو سرکاری کوٹہ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے کوٹہ بڑھانے تک حج اور عمرہ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر میں مزید کمپنیوں کی انرولمنٹ نہیں کی جائے گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ آئندہ سال حج کیلئے جانے والے عازمین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر بزنس مین فورم کے لیڈر سینیٹر الیاس احمد بلور نے بھی خطاب کیا اور حج کی بہترین انتظامات کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :