لاہور، تخریب کاری کا منصوبہ ناکام ،لاری اڈا کے قریب سے ایک خودکش بمبار کو پکڑا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء) سی ٹی ڈی نے خوشاب کے لاری اڈا کے قریب سے ایک خودکش بمبار کو پکڑا ہے جس کا نام محمد وقاص ہے وہ میانوالی کا رہنے والا ہے ملزم کا تعلق القاعدہ گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے خودکش جیکٹ اسلحہ اور اہم نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔اس طرح تخریب کاری کا ایک منصوبہ ناکام بنادیاگیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب میں داخل ہونے والے 9خودکش بمبار وں کی تلاش کے لیے پنجاب بھر میں آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :