اسلام آباد، بیٹی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم باپ کو مقامی عدالت نے بری کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 11:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء) بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم باپ کو مقامی عدالت نے بری کر دیا، زیادتی کیس کی سماعت جوڈیشنل مجسٹریٹ عامر خلیل نے کی، سماعت کے دوران ملزم کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پر بحث کی گئی، ملزم کے وکیل نے عدالت کو تبایا کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کرنے کے شواہد موجود نہیں ہیں، فاضل جج نے زیادتی ثابت نہ ہونے پر ملزم باپ کو کیس سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا، واضح رہے کہ ملزم کے خلاف اس کی اہلیہ نے تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔