میانمار میں روہنگیا مخالف کریک ڈاوٴن ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم، اقوام متحدہ

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:49

ینگون( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء )اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف ملکی فوج کا کریک ڈاوٴن اور خونریز مظالم ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی کونسل کی طرف سے ایک ایسے موقع پر کہی گئی ہے جب ابھی گزشتہ روز ہی اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان اپنے ایک دورے پر میانمار پہنچے ہیں۔

عنان اپنے اس دورے کے دوران شمالی ریاست راکھین بھی جائیں گے، جہاں فوجی دستے روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق صرف اسی مہینے کے دوران راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے بہت سے دیہات میں سینکڑوں عمارات تباہ کر دی گئیں اور ایسے تیس ہزار کے قریب اقلیتی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :