ڈونلڈ ٹرمپ اپنے کاروبار سے ’مکمل طور پر دست بردار

مفادات کے ٹکراوٴ سے بچنے اور صدارت پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے اپنا 'کاروبار مکمل طور پر' چھوڑ رہا ہوں ، ٹرمپ

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:38

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء )امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مفادات کے ٹکراوٴ سے بچنے اور صدارت پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے اپنا 'کاروبار مکمل طور پر' چھوڑ رہے ہیں۔اس سے قبل وہ یہ تشویش مسترد کرتے رہے ہیں کہ ان کے کاروبار اور صدارت کے درمیان مفادات کا ممکنہ ٹکراوٴ پیدا ہو سکتا ہے۔امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہدہ صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو ٹویٹس کے ایک سلسلے میں ٹرمپ نے کہا 'میں 15 دسمبر کو نیویارک میں اپنے بچوں کے ہمراہ ایک بڑی پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا جس کے دوران میں بتاوٴں گا میں ملک چلانے پر توجہ مرکوز کرنے اور اسے دوبارہ سے عظیم بنانے کی خاطر اپنا کاروبار مکمل طور پر چھوڑ رہا ہوں۔'انھوں نے مزید کہا: 'اگرچہ قانون ایسی کوئی شرط عائد نہیں کرتا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ ظاہری طور پر بہت ضروری ہے، حالانکہ بطورِ صدر میرے مختلف کاروباروں کے دوران مفادات کا کسی قسم کا تصادم نہیں ہے۔ 'اس لیے ایسی قانونی دستاویزات تیار کی جا رہی ہیں جن کی رو سے میں کاروبار سے مکمل طور پر الگ ہو جاوٴں گا۔ صدارت کہیں زیادہ اہم کام ہے

متعلقہ عنوان :