بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ، تین افسر ہلاک، ایک زخمی

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء)بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مغربی بنگال میں گر کر تباہ ہو گیا،جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے تین افسر ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فوجی ہیلی کاپٹر صبح 11:45پر معمول کی پرواز کے بعد سوکانا ملٹری کیمپ پر واپس لوٹ رہاتھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوار تین بھارتی فوج کے افسر ہلاک ہوگئے جبکہ واقعہ میں ایک جونیئر افسر شدید زخمی ہو گیا،جسے امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

آرمی 33کورپ مغربی بنگال کے شمال میں سکانا میں واقع ہے ۔بھارتی فوج نے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے لیکن تاحال ہیلی کاپٹر کے حادثے کے شکار ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں ہیں ۔