شریف خاندان نے ایک اور ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرا دی

پہلی ڈیڈ میں نیلسن اینڈنیسکول کا ذکر نہیں تھا دوسری میں مریم صفدر کو ٹرسٹی دکھایا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء)شریف خاندان نے ایک اور ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں جمع کرا دی، پہلی ڈیڈ میں نیلسن اینڈنیسکول کا ذکر نہیں تھا دوسری میں مریم صفدر کو نیلسن اینڈنیسکول کو ٹرسٹی دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شریف خاندان نے پانامہ کیس میں ایک اور ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرا دی ہے جو پہلے جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ سے مختلف ہے اس سے قبل جمع کرائی گئی ٹرسٹ ڈیڈ میں نیلسن اور نیسکول کا کوئی ذکر نہیں تھا اور مریم صفدر کو کوبلہ گروپ کا ٹرسٹی دکھایا گیا تھا منگل کو جمع کرائی گئی دوسری ٹرسٹ ڈیڈ میں مریم صفدر کو نیلسن اور نیسکول کمپنی کا ٹرسٹی دکھایا گیا ہے دونوں دستاویزات ایک ہی دن تیار ہوئیں اور ایک ہی جگہ ان پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :