حکومت نے پیٹرول 2 روپے ، ڈیزل دو روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا

نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم دسمبر سے ہوگا پی پی پی کے چار مطالبات پر وزیراعظم سے اجازت کے بعد مذاکرات کئے جائیں گے،اسحاق ڈار

جمعرات 1 دسمبر 2016 10:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 70پیسے اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم دسمبر سے ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر‘ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے ستر پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جارہاہے جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

(جاری ہے)

صوبائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اصافی بوجھ حکومت برداشت کر گی اوگرا نے پیٹرول میں 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا اطلا ق آج جمعرات سے ہوگا۔ حکومت نے گزشتہ سات ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چار مطالبات کے حوالے سے وزیراعظم سے اجازت لینی ہے،ان کی اجازت کے بعد پی پی پی سے ان مطالبات پر مذاکرات کئے جائیں گے، ان کے مطالبات میں ایک مطالبہ عدالت کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ‘ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں پندرہ دسمبر تک کی توسیع دی ہے۔