انڈر 19ایشیاء کپ : پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کر دی

معین خان کے بیٹے کو زیادہ عمر ہونے پر انڈر 19کی ٹیم سے نکال دیا گیا ، ہدایت اللہ شامل

بدھ 30 نومبر 2016 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر19 ایشیا ء کپ کیلئے ٹیم کے سکواڈ میں تبدیلی کر دی۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان کو انڈ 19کی ٹیم سے نکا ل دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے اگلے ماہ سری لنکا میں کھیلے جانے والے انڈر 19ایشیاء کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کے سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ معین خان کے بیٹے اعظم خان کو عمر زیادہ ہونے کے باعث ٹیم سے نکا لا گیا اور ان کی جگہ ہدایت اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انڈر 19ایشیا کپ اگلے ماہ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔