وزیراعظم کے سیکرٹری کے بھانجے کا گھر میں گھس کر دو نوجوانوں پر تشدد،لہولہان کردیا

ایف سیون ٹومیں چنگیزخان نامی نوجوان کی سالگرہ منائی جارہی تھی، ،عمرحسن، عماد خان، احمدحیات اوراسامہ راجہ نیگھرمیں گھس کرتوڑپھوڑشروع کردی حملہ آوروں نے عمارعالم نامی نوجوان کے سر پھوڑ دیا،شیرعلی گوہرترین کے منہ پر رائفل کابٹ مارے،پورچ میں کھڑی نئے ماڈل گاڑی کے شیشے بھی توڑ ڈالے پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کوگرفتارکرنے کی بجائے اعلیٰ بیوروکریٹ کی مداخلت پر مدعی مقدمہ کو کیس واپس لینے پر مجبورکرناشروع کردیا،ذرائع

بدھ 30 نومبر 2016 11:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء )وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے بھانجے نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ایف سیون ٹو میں واقع بنگلے میں منائی جانے والی سالگرہ کی تقریب میں گھس کردونوجوانوں کو بری طرح زدوکوب کرتے ہوئے لہولہان کردیا۔پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کوگرفتارکرنے کی بجائے اعلیٰ بیوروکریٹ کی مداخلت پر الٹامدعی مقدمہ کوہراساں کرکے کیس واپس لینے پر مجبورکرناشروع کردیاہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ تھانہ کوہسار کے علاقہ ایف سیون ٹوگلی نمبر16مکان نمبر13اے میں 25نومبرکی رات چنگیزخان نامی نوجوان کی سالگرہ کی تقریب منائی جارہی تھی جہاں اس کے تمام دوست اورقریبی عزیزموجودتھے۔اسی دوران پانچ نوجوان جن کے نام عمرحسن،عمادخان،احمدحیات اوراسامہ راجہ وغیرہ معلوم ہوئے ہیں اپنی گاڑیوں پر آتشیں اسلحہ سے لیس ہوکرآئے اورآتے ہیں گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑشروع کردی۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے عمارعالم نامی نوجوان کے سر پر پسٹل کابٹ مارکراس کاسرپھوڑ دیاجبکہ شیرعلی گوہرترین نامی نوجوان کے منہ پر رائفل کابٹ ماراجس سے اس کی ناک پر چوٹ آئی۔حملہ آوروں نے پورچ میں کھڑی نئے ماڈل کی کرولا گاڑی نمبر962کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔تھانہ کوہسار پولیس نے واقعہ کامقدمہ نمبر416/2016بجرم 148/149اور452/427کے تحت مقدمہ تودرج کرلیاتاہم ملزمان کی گرفتاری کے بجائے الٹا مدعی مقدمہ عمارعالمگیراوراس کے گھروالوں کوہراساں کرتے ہوئے کیس واپس لینے پر مجبورکرناشروع کردیاہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ حملہ آوروں میں شامل ملزم عمرحسن وزیراعظم کے خصوصی مشیرفواداحمدفواد کابھانجاہے۔جنہوں نے پولیس کی ہائی کمان کے ذریعے کیس واپس لینے کی کوشش تیزکردی ہیں۔”ڈیلی ٹائمز“ نے کیس کے تفتیشی آفیسراے ایس آئی محمدخان سے رابطہ کیاتوانہوں نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں پولیس کوششیں کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملزم عمادخان اوراسامہ راجہ کے گھروں کے ایڈریس پرپولیس جاچکی ہے تاہم ان کی گرفتاری نہیں ہوسکی۔جبکہ دیگرملزمان کے گھروں کے ایڈریس ابھی تک پولیس کے پاس نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے علم میں نہیں ہے کہ ملزم عمرحسن وزیراعظم کے سیکرٹری فواداحمدفواد کابھانجاہے۔

متعلقہ عنوان :