لاہور ہائیکورٹ نے108 ترک اساتذہ کو پاکستان بدر کرنے سے روک دیا

بدھ 30 نومبر 2016 11:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے نے108 ترک اساتذہ کو پاکستان بدر کرنے سے روک دیا، عدالت نے95 طلباء کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ویزہ کی توسیع کیلئے باضابطہ درخواست دیں۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے مہمت علی سمیت دیگر کی عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست پرسماعت کی، عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیارکیاکہ وزارت داخلہ نیپاک ترک فاوٴنڈیشن کے ترک اساتذہ،طلباء اورسٹاف کی ملک بدری کاحکم جاری کیا ہے، ملک بدری سے پاک ترک فاونڈیشن کے سکولوں میں گیارہ ہزار طلبہ متاثرہونگے، طلباء سے تعلیم کا حق چھیننا آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے مزیدموقف اختیارکیاکہ پنجاب میں بتیس سکولوں میں یہ اساتذہ اورطلبہ تعلیم کے عمل سے منسلک ہیں، انہوں نے استدعاکی کہ پاک ترک فاوٴنڈیشن کے سکولوں کی بندش رو کنے کاحکم دیا جائے اورترک اساتذہ، طلبہ اور سٹاف کی پاکستان بدری کیاحکامات کالعدم کئے جائیں،ابتدائی سماعت کے بعدعدالت نیترک اساتذہ کی پاکستان بدری سے روکتے ہوئے وزارت داخلہ سے سترہ جنوری تک جواب طلب کر لیا، عدالت نے پچانوے ترک طلباء کوویزوں میں توسیع کے لیے وزارت داخلہ کوتوسیع کے لیے بااضابطہ درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔