فاؤنڈیشن کے چندے میں 25 فیصد کمی آئی ہے،صورتحال یہی رہی تو ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے،ادارے کے لئے سڑکوں پر بھی نکلنا پڑا تو نکلیں گئے ، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء ) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کے چندے میں 25 فیصد کمی آئی ہے،صورتحال یہی رہی تو ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے،ادارے کے لئے سڑکوں پر بھی نکلنا پڑا تو نکلیں گئے ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

فیصل ایدھی نے کہا کہ فاؤنڈیشن کے چندے میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے ، اس کے باوجود ادارے کی خدمات روکیں گے نہ کم ہونے دینگے ، صورتحال یہی رہی تو ادارے کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ، اب شخصیات کی بجائے اداروں کو سپورٹ کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی سے لوگ بہت محبت کرتے تھے ۔ آئندہ چند دنوں میں اپنے اکاؤنٹس کو انٹرنیٹ پر بھی جاری کر دیں گے ۔ کسی بھی طریقے سے ادارے کی مدد کی جا سکتی ہے ، ادارے کے لئے سڑکوں پر بھی نکلنا پڑا تو نکلیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے ایدھی فاؤنڈیشن کو 10 ایمبولینسز دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :