سبی میں فورسز کا سرچ آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں5شرپسند ہلاک،3ٹھکانے تباہ

بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

بدھ 30 نومبر 2016 11:43

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء )بلوچستان کے علاقے سبی میں حساس اداروں او ایف سی کی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک دہشتگردوں کے زیر استعمال تین خفیہ ٹھکانے تباہ بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں کے سبی کے علاقے تلی اور ارد گردونواح میں سرچ آپریشن کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں5 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا دہشتگردوں کے زیر استعمال 3 خفیہ ٹھکانے مسمار کر دی اور ٹھکانوں سے راکٹ لانچر ، مائنز آئی ڈی، پانچ عددد ایس ایم جی برآمد کر لئے ہلاک ہونیوالے دہشت گرد مسافر ٹرینوں پر حملوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے وارداتوں میں ملوث تھے

متعلقہ عنوان :