پاک افغان کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار

چمن ‘ طورخم اور واہگہ بارڈر پر تجارتی سہولتوں میں اضافہ کررہے ہیں، سیمینار سے خطاب

بدھ 30 نومبر 2016 11:39

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چمن ‘ طورخم اور واہگہ بارڈر پر تجارتی سہولتوں میں اضافہ کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایوانصنعت و تجارت کے زیر اہتمام پاک افغان تجارت کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کے حوالے سے کاسا 1000 منصوبے پر کام جاری ہے۔ توانائی منصوبے سے 300 میگاواٹ افغانستان جبکہ 1000 میگاواٹ بجلی پاکستان کو ملے گی۔ انہوں نے کہ اکہ ایوان تجارت و صنعت کی جانب سے تجارت کے فروغ کیلئے سیمینار کا انعقاد خوش آئند ہے۔ پاکستان ہمسایہ ملکوں کو تجارت کرنے کے معاملے کو بہت اہمیت دیتا ہے اس حوالے سے پاکستان نے افغان بارڈر پر چمن اور طورخم جبکہ بھارت کیلئے واہگہ بارڈر پر بزنس مینوں کیلئے تجارتی سہولیات میں اضافے کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفادمیں ہے آپریشن ضرب عضب کے باعث پاکستان کی معیشت میں کلیدی بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت کا اعتراف کیا جارہا ہے۔ غربت کے خاتمے ‘ مہنگائی پر قابو پانا‘ اقتصادی شرح میں اضافے موثر اقدامات کی بدولت رونما ہورہے ہیں۔ سی پیک منصوبہ تجارت کے فروغ کیلئے عظیم منصوبہ ہے۔ جبکہ ملک موثر اقدامات کی وجہ سے صنعتی زون کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی کے بحران پر عنقریب قابو پالیں گے۔ جبکہ 2018 ء میں بجلی کی قلت کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :