اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

بدھ 30 نومبر 2016 11:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم کی قیمت میں4روپے،ہائی اکٹین کی قیمت میں6روپے82پیسے، مٹی کے تیل کے قیمت میں 2روپے 81پیسے، ڈیزل کے قیمت میں5روپے 42پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کے قیمت میں13پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :