حکومت نے بلاول بھٹوکے 4مطالبات کے معاملے پرپیپلزپارٹی کومذاکرات کی دعوت دیدی

بدھ 30 نومبر 2016 11:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء)حکومت نے بلاول بھٹوکے 4مطالبات کے معاملے پرپیپلزپارٹی کومذاکرات کی دعوت دیدی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے پیپلزپارٹی سے مطالبات کے معاملے پرمذاکرات کرنے کیلے رابطہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین نے مذاکرات کوخفیہ رکھنے پراتفاق کیاجبکہ حکومت نے پیپلزپارٹی کومذاکرات جاری رکھنے سے پہلے اپنے مطالبات بھی ان کے سامنے رکھ دیئے ۔دونوں فریقین نے دونوں جانب سے رکھے گئے مطالبات پرمذاکرات کرنے کافیصلہ کیاہے ۔پیپلزپارٹی نے واضح کیاکہ پیپلزپارٹی کے 4مطالبات نہ منوانے کی صورت میں ملک گیرتحریک چلائیں گے ۔پی پی پی نے حکومت کومطالبات منوانے کیلئے 27دسمبرکی ڈیڈلائن دی ہوئی ہے