سابق صدر آصف علی زرداری کا نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پیپلز پارٹی پاک فوج کے ساتھ ہے ،آصف علی زرداری

بدھ 30 نومبر 2016 11:34

دبئی /راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء ) نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فون کرکے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق صدر آصف علی زرداری نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو فون کیا ۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں پیپلز پارٹی پاک فوج کے ساتھ ہے ۔