وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی کابینہ کمیٹی اجلاس

توانائی منصوبوں کی مقردہ وقت میں تکمیل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا توانائی منصوبوں کی اضافی بجلی سسٹم میں آنے سے لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گا، میا ں نواز شریف موجودہ حکومت نے توانائی کے منصوبے شروع کرنے کی مثال قائم کر دی ، عالمی سطح پر پذیرائی حال ہوئی ہے ، خوشحالی اور بہتر مستقبل ہمارا مقدر بن جائے گا، وزیراعظم پانی، کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کی تکمیل سے خاطر خواہ بجلی نظام میں شامل ہو گی،، بجلی کی تقسیم کے نظام میں رکاوٹوں کو دور کرکے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ، وزیراعظم کو بریفنگ

بدھ 30 نومبر 2016 11:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2016ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی اضافی بجلی سسٹم میں آنے سے لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گا، موجودہ حکومت نے توانائی کے منصوبے شروع کرنے کی مثال قائم کر دی ہے، جس کو عالمی سطح پر پزیرائی حاصل ہوئی ہے، آج توانائی کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہے، صنعتوں کے لیے لوڈشیڈنگ زیرو ہے، دیہی اور شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مستقبل کی نسلوں کے لیے بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہیں گے، وہ منگل کے روز اسلام آباد میں اپنی زیر صدارت توانائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء سے اظہار خیال کر رہے تھے، اجلاس میں جاری توانائی منصوبوں کی مقردہ وقت میں تکمیل کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جب کہ مستقبل کے توانائی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں نئی ٹرانسمیشن لائنز بچھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے، اس موقع پر بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ لائن لاسز کم کر دیے گئے ہیں اور تقسیم و ترسیل کے منصوبے جاری ہیں جب کہ پانی، کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کی تکمیل سے خاطر خواہ بجلی نظام میں شامل ہو گی،بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کے نظام میں رکاوٹوں کو دور کرکے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، وزارت پانی و بجلی کی بہترین کارکردگی پر وزیراعظم نے ادارے کی کارکردگی کی تعریف کی اور ان کی کوششوں کو سراہا،وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے بجلی کی فراہمی کے لیے فرائض ادا نہیں کیے، اقتدار سنبھالا تو ہمیں بجلی کے شدید بحران کا سامنا تھا تاہم پہلے ہے ان سے بجلی بحران سے نکلنے کے لیے پرعزم ہیں اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے باعث کافی حد تک بحران سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں اور حکومتی اقدامات کو دنیا میں پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور کوششوں کو سراہا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ 2017اور2018کے درمیان توانائی منصوبوں سے حاصل ہونے والی بجلی نظام میں شامل ہو جائے گی جس سے مہنگی بجل پر انحصار کم ہو جائے گا اور ملک کی ضرویات پوری ہوں گی، وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا خوشی ہے کہ ہم درست سمت میں گامزن ہیں، موجودہ حکومت نے بجلی کے اتنے منصوبے شروع کیے ہیں جو گزشتہ 20برس میں کسی نے بھی شروع نہیں کیے جس کے ثمرات سے عوام مفید ہورہے ہیں، آج صنعتوں کے لیے لوڈشیڈنگ زیرہ ہے اور دیہی اور شہری علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو ہماری کوششوں کا ثبوت ہے، وزیراعظم نے بتایا کہ مستقبل کی نسلوں کے لیے بلا تعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چھوٹے،بڑے پیمانے پر توانائی منصوبے شروع کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے اور بہت جلد پاکستان میں لوڈشیڈنگ ماضی کا قصہ بن جائے گا جس سے ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل ہمارا مقدر بن جائے گا۔