جنوبی کوریا میں صدر مخالف احتجاج جاری

منگل 29 نومبر 2016 11:42

سیئول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء )جنوبی کوریا میں صدر پاک گن ہے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ پانچ ہفتوں سے ہزاروں افراد ان کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہر ہفتے کی شب سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان پرامن مظاہروں کے دوران شرکاء موم بتیاں لیے گاتے اور جھومتے رہتے ہیں۔ ان مظاہروں کو جنوبی کوریا کی تاریخ کے بڑے مظاہروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس باعث صدر پر دباوٴ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ اس عہدے سے الگ ہو جائیں۔

متعلقہ عنوان :