اوپیک کی طرف سے تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کی کوشش

منگل 29 نومبر 2016 11:40

ویانا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء )اوپیک کے رکن ممالک تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ کرنے کے لیے بدھ کے دن ویانا میں ملاقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تیل پیدا کرنے والے اہم ممالک کی اس تنظیم کی کوشش یہ ہے کہ وہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی مسلسل کم ہوتی ہوئی قیمتوں کو سنبھالا دینے کے لیے اپنی پیداوار کچھ کم کر دیں کیونکہ اگر رسد کم ہو گی تو طلب زیادہ ہو گی اور یوں قیمتیں بھی بڑھیں گی۔ تاہم کئی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اوپیک رکن ممالک کی اس ملاقات سے مطلوبہ نتائج حاصل کرنا مشکل ہو گا۔ گزشتہ آٹھ برس سے اوپیک نے تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :