فلپائن سیکیورتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں، 19شدت پسند ہلاک، متعدد زخمی

منگل 29 نومبر 2016 11:38

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء) فلپائن میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 19شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو ئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ لیناؤ ڈل سیور میں ہوئیں جھڑپوں میں19عسکریت پسند ہلاک جبکہ فوجیوں سمیت متعدد زخمی ہو ئے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :