شریف خاندان نے ثابت کرناہے ان کولندن فلیٹس کس نے دیئے ،خریدے یاسمجھوتے میں ملے ، عمران خان

شریف خاندان کی کہانیاں اورتھیں عدالت گئے توقطری شہزادے کاخط بھی آگیا اگرادارے مضبوط اورملک میں جمہوریت ہوتی توعدالت نہ جاناپڑتا،ادارے مضبوط ہوتے ہیں توکرپشن کاخاتمہ ممکن ہوتاہے مغربی ممالک اپنافائدہ دیکھتے ہیں کسی اورسے امیدلگانادرست نہیں ہے ،پاکستان کوپاکستانیوں نے ٹھیک کرناہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 29 نومبر 2016 11:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ شریف خاندان نے ثابت کرناہے کہ ان کولندن فلیٹس کس ے دیئے ،خریدنے یاسمجھوتے میں ملے، شریف خاندان کی کہانیاں اورتھیں عدالت گئے توقطری شہزادے کاخط بھی آگیا،اگرادارے مضبوط اورملک میں جمہوریت ہوتی توعدالت نہ جاناپڑتا،ادارے مضبوط ہوتے ہیں توکرپشن کاخاتمہ ممکن ہوتاہے ،مغربی ممالک اپنافائدہ دیکھتے ہیں کسی اورسے امیدلگانادرست نہیں ہے ،پاکستان کوپاکستانیوں نے ٹھیک کرناہے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ لندن فلیٹس کے حوالے سے نوازشریف کی تین تقاریرمیں کوئی اورموٴقف ہے،حسین نوازکچھ اورکہتاہے اوراب قطری شہزادے کاخط پیش کردیاگیاہے جوبالکل نئی کہانی ہے ،انہوں نے کہاکہ یوٹرن کے بعدایک نئی ٹرم ن ٹرن سامنے آگئی ہے “ہم نے ثبوت پیش کئے ہیں ،اب شریف خاندان کاکام ہے کہ وہ ثابت کرے کہ فلیٹس کیسے خریدے گئے ہیں ،منی ٹریل کیسے ہوئی یہ فلیٹس انہوں نے خریدے ہیں یاسمجھوتے سے ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے 90کی دہائی میں 6ارب کے قرضے لئے ،حضرت علی  کاقول ہے کہ بزنس مین کوملک کاسربراہ نہیں ہوناچاہئے ،آج امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ کے صدرمنتخب ہوتے ہی بحث چھڑگئی ہے کہ اس کے اپنے مفادات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت اداروں سے مضبوط ہوتی ہے اگرنیب ایف بی آرکا م کررہی ہوتی اورپارلیمان کام کررہاہوتاتومجھے عدالت نہ جاناپڑتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ جمب جمہوریت کمزورہوگی توادارے کمزوراورپھرتباہ ہوجائیں گے ۔پاکستان کے چھ ارب روپے باہرگئے ،خواجہ آصف کہتاہے کہ لوگ بھول جائیں گے خواجہ آصف عوامی نمائندہ نہیں ،نوازشریف کادرباری ہے ۔انہوں نے کہاکہ غلط پیسہ بناناآسان ہے لیکن ادارے تباہ ہوجائیں میراپیسہ نہیں پاکستانی قوم کاپیسہ چوری کیاگیاہے ادارے مضبوط ہوتے ہیں توکرپشن کاخاتمہ ممکن ہوتاہے ۔

انہوں نے کہاکہ دنیامیں بھی احتجاج ہوتے ہیں جمہوریت میں احتجاج لوگوں کاحق ہے ،وہاں کسی پرالزام نہیں لگتامگریہاں احتجاج ہوتاہے توالزام لگتے ہیں کہ فوج آرہی ہے یافوج کاہاتھ ہے اوردوسرے بھی کرپشن کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں کئی سربراہان جھوٹ بولنے پرمستعفی ہوئے ہیں دنیاکے ممالک ہمارانہیں اپنامفاددیکھتے ہیں دنیاکیلئے بھارت بڑی منڈی ہے ،وہ بھارت ،افغانستان اورپاکستان کوتجارت کی نظرسے دیکھتے ہیں ،پاکستان کوکسی اورنے نہیں پاکستانیوں نے ٹھیک کرناہے ،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں کیاہوتاہے نہیں جانتاتاہم انصاف کی امیدہے اورقطری شہزادے کے خط سے پوری قوم جان چکی ہے کہ شریف خاندان جھوٹ بول رہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں اپوزیشن اورحکومت مل کرمعاملات حل کرلیتے ہیں ہم احتجاج کریں توکہاجاتاہے کہ جمہوریت کوخطرہ ہے