پاک فوج سے متعلق تعیناتیوں اور ترقیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں،آئی ایس پی آر

منگل 29 نومبر 2016 11:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2016ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج سے متعلق تعیناتیوں اور ترقیوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، تعیناتیوں اور ترقیوں کے حوالے سے جب بھی فیصلہ ہو گا آگاہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ پاک فوج سے متعلق تعیناتیوں اور ترقیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور افواہوں پر مبنی ہیں تعیناتیوں اور ترقیوں کے حوالے سے جب بھی فیصلہ ہو گا آگاہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :