یکم دسمبر سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ ہو جائیں گے

پیر 28 نومبر 2016 10:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) رواں ہفتے میں پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ ہو جائیں گے ۔ اتوار یکم دسمبر سے نئے نوٹ قابل استعمال رہیں گے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان بھر میں یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی منسوخی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں ہفے میں یکم دسمبر کو دس ، پچاس، سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے ڈیزائن کے پاکستانی کرنسی کے نوٹ بند کردیئے جائیں گے۔شہری پرانے ڈیزائن کے نوٹ 30 نومبر 2016 تک قریبی بینک ، اسٹیٹ بینک یا ای ایس سی آفس سے تبدیل کراسکتے ہیں، جس کے بعد یکم دسمبر سے 31 دسمبر 2021 تک یہ نوٹ صرف اسٹیٹ بینک اور بی ایس سی آفس سے ہی تبدیل کرائے جاسکیں گے۔