نرسز کو ہراساں کرنے والے ہیڈ نرس عظمت حسین کو دوبارہ پمز میں تعینات کر دیا گیا

عظمت حسین پر تھرڈ ائیر کی سٹوڈنٹ نرسز کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے پمز انتظامیہ نے میڈیا کی انکھوں میں دھول جھونک کر تعیناتی کے دوبارہ احکامات جاری کردیئے عظمت حسین کو نرسز سے ہٹا کر پلاننگ میں لگا دیاگیا ، ان کا کیس وزارت کیڈ کو بھیجا جائیگا ،انکے خلاف وزارت ہی کارروائی کرے گی، ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف حسین

پیر 28 نومبر 2016 10:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں نرسز کو ہراساں کرنے والے ہیڈ نرس عظمت حسین کو چیف نرس فرزانہ اسلام کی سفارش پر دوبارہ پمز میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان پر تھرڈ ائیر کی سٹوڈنٹ نرس کے ہراساں کرنے کا الزام بھی ثابت ہوچکا ہے اور ان کو اپنے عہدے سے ہٹا کرسندھ بھیجا گی تھا لیکن ان کو ہٹانے سے لے کر واپس آنے تک پمز انتظامیہ نے سارا ڈرامہ چلا کر میڈیا کی انکھوں میں دھول جھونک کر دوبارہ احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہیڈ نرس عظمت کو گیارہ دسمبر 2015 ء میں تھرڈ ائیر کی سٹوڈنٹ کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر اپنے عہدے سے ہٹا کر اس وقت باقاعدہ طور پر پمز انتظامیہ نے میڈیا کو بریفنگ دے کر عظمت حسین کو ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ خبر رساں ادارے کے پاس دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق وہ گیارہ دسمبر 2015 ء سے تین مارچ 2016 ء تک گھر میں بیٹھ کر باقاعدہ طور پر سرکاری تنخواہ اور مراعات لے رہا تھا جبکہ اس عرصے کے دوران چیف نرس اور سی ایم ٹی کالج کے پرنسپل کی آشیر باد حاصل رہی اور تین مارچ 2016 ء کو عظمت حسین کو دوبارہ بحال کرکے تین مہینے کی چھٹی تنخواہ سمیت دی گئی جس کے بعد 22 دسمبر 2016 کو حاضری کے بعد ایک مرتبہ پھر پمز انتطامیہ کو چیف نرس فرزانہ اسلام اور سی ایم ٹی کے پرنسپل ڈاکٹر نصیر نے دھوکے میں رکھ کر عظمت گھر میں کر سیلری لیتے رہے اور اس دوران چیف نرس ان کے واپس آنے کی راہ ہموار کرتی رہی اس حوالے سے جب سابقہ نرسز کے صدر جولیانہ سے خبر رساں ادارے نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ عظمت حسین کو کسی بھی صورت پمز میں نہیں چھوڑیں گے اور اس حوالے سے ایگل گروپ جو کہ نرسز کا موجودہ گروپ باقاعدہ طور پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف سے بھی مل چکی ہے اور انہوں نے ان کو ہٹانے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں اس حوالے سے جب خبر رساں ادارے نے ایڈمنسٹریٹر پمز ڈاکٹر الطاف حسین سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ عظمت حسین کو نرسز سے ہٹا کر پلاننگ میں لگا دیاگیا ہے اور ان کا کیس وزارت کیڈ کو بھیجا جائے گا کیونکہ وہ گریڈ 17 کا ملازم ہے ان کے خلاف وزارت ہی کارروائی کرے گی۔