سویڈن: مسجد پر نامعلوم افراد کا حملہ ،پولیس نے حملے کی تحقیقات شروع کر دیں

پیر 28 نومبر 2016 10:55

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)سوئیڈن کی مسجد پر نامعلوم افراد نے فائر کریکروں سے حملہ کیا ہے۔ مسجد کی دیواروں پر پینٹ سے نفرت انگیز نعرے بھی تحریر کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع مسجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ہے۔ مسجد کی دیواروں پر پینٹ سے نفرت انگیز نعرے درج کیے اور فائرکریکرز پھینکے۔اس موقع پر مسجد میں موجود افراد باہر نکل آئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی نفرت انگیز جرائم کے زمرے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔