موغادیشو: گاڑی میں بم دھماکہ، 10افراد ہلاک

پیر 28 نومبر 2016 10:55

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق نامعلوم افراد نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی موغادیشو کے مصروف بازار میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب کھڑی کردی، جس سے مختصر وقت کے بعد زور دار دھماکا ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوگئے، تاہم زخمیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن خیال کیا جارہا ہے اس دھماکے کے پیچھے حرکت الشباب کا ہاتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :