نئی دہلی، خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ چار ساتھیوں سمیت فرار

10افراد بھارتی پولیس کے یونیفارم میں ملبوس ہوجیل پر حملہ آور ہوئے اورہرمندر سنگھ کو فرار کرایا ، بھارتی میڈیا

پیر 28 نومبر 2016 10:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء )بھارت میں خالصان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندر سنگھ چار ساتھیوں سمیت جیل توڑ کر فرار ہو گیا،بھارتی میڈ یا کے مطابق بھارتی پنجاب کے ضلع پٹیالہ کی نبہا جیل میں اتوار کی صبح10افراد بھارتی پولیس کے یونیفارم میں ملبوس ہو کر آئے جنہوں نے جیل پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کے بعد جیل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

مسلح افراد ہرمندر سنگھ کو چار ساتھیوں سمیت جیل سے لے کر فرار ہو گئے،ہرمندر سنگھ کے ساتھ فرار ہونے والے دیگر چار ساتھیوں میں وکی گوندار،گرپیت سکھوں،نیتا دیول اور وکرم جیت شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہر مندر سنگھ کو 2014میں دہلی ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا،ہرمندر سنگھ دہشت گردی کے دس کیسوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :