وزیر اعلی پنجاب کا ڈاکٹروں کے مشورے پر علاج کے لئے لندن جانے کا فیصلہ

شہباز شریف کل نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف سے ملاقات کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے، ذرائع

پیر 28 نومبر 2016 11:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ڈاکٹروں کے مشورے سے علاج کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ کل (منگل) کی شام لاہور سے لندن روانہ ہو جائیں گے ،لندن روانگی سے قبل وزیراعلی پنجاب نئے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اور نئے جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل زبیر حیات سے ملاقات کریں گے ۔ خبر رساں ادارے کو معتبر ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہاز شریف نے ڈاکٹروں کے مشورے پر آئندہ دو یوم میں علاج کے لئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں جا کر اپنی اینجو گرافی کرائی جا سکے ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی کئی سال سے طبیعت ناساز رہنے کے ساتھ ساتھ ان کو زیادہ کام کرنے کی وجہ سے تھکاوٹ زیادہ محسوس ہوتی تھی جس کا باقاعدہ علاج ایک عرصہ سے اپنے لندن کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے کرا رہے ہیں اور اب بھی وہی سے اپنا چیک اپ کرانے کے ساتھ ساتھ اینجو گرافی کرائیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کی صحت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے ان کو زیادہ کام کرنے سے منع کر رکھا تھا مگر ڈاکٹروں کے ہدایت کے برعکس وہ صوبہ بھر میں دوروں کے ساتھ ساتھ مختلف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے گزشتہ روز بھی انہیں ایک اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے دوران دل کی تکلیف ہوئی تھی جس پرانہیں فوری طور پر اتفاق ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے کئی گھنٹوں تک انہیں ہسپتال میں رکھ کر چیک اپ کیا اور اب ڈاکٹروں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر اپنے مستقل ڈاکٹروں جو کہ لندن میں مقیم ہیں ان سے چیک اپ کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :