عمران کی زیر صدارت اجلاس، تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹیز کے اجلاسوں میں شرکت کا مطالبہ سامنے آگیا

پیر 28 نومبر 2016 11:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2016ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں متعدد ارکان اسمبلی و پارٹی راہنماؤں نے تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹیز کے اجلاسوں میں شرکت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے نہ جانے سے کمیٹی میں حاضری کے ساتھ ساتھ اہم امور متاثر ہورہے ہیں اور پارٹی پر اچھا اثر بھی نہیں پڑے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اسد عمر، شیریں مزاری،مراد سعید،اعجاز چوہدری،فیصل جاوید،افتخار درانی سمیت و دیگر راہنماؤں نے شرکت کی ،اس موقع پر قومی اسمبلی و سینٹ کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ قائمہ کمیٹیز کے اجلاسوں میں شرکت بارے بھی غور کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بیشتر رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا کہ قائمہ کمیٹیز میں پی ٹی آئی کے ارکین کی عد م شرکت سے پارٹی پر اچھا اثر مرتب نہیں ہو گا اور متعد د کمیٹیز میں تو پی ٹی آئی کے عہدے اہم ہیں جہاں شرکت کرنی چاہیے،پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم شرکت سے اہم امور رکے ہوئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے اراکین کی رائے لینے کے بعد ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی پارٹی کی جانب سے کسی کو اجازت دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :