مظفر گڑھ،ن لیگی ایم پی اے میاں علمدار قریشی کے گھر پر اشتہاری گینگ کی اندھا دھند فائرنگ

ایم پی اے اور اہل خانہ محفوظ ہے ، گھر کا گیٹ تباہ اور ٹی وی لاؤنچ بھی متاثر ہوا

اتوار 27 نومبر 2016 12:29

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء)ن لیگی ایم پی اے میاں علمدار قریشی کے گھر پر اشتہاری گینگ کی اندھا دھند فائرنگ،ایم پی اے اور اہل خانہ محفوظ ہے ،فائرنگ سے گھر کا گیٹ تباہ اور ٹی وی لاؤنچ بھی متاثر ہوا۔ ایم۔پی۔

(جاری ہے)

اے کے چھوٹے بھائی میاں غضنفر عباس کی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میاں علمدار قریشی کے ذاتی سیکورٹی گارڈ بلاول سے گزشتہ رو اشتہاری گینگ جن میں حنیف عرف پنا ڈاھنڈا،صدام سہرانی،خلیل احمد اور اصغر امبڑینڈ شامل ہیں کا معمولی جھگڑا ہوا تو انھوں نے ایم۔

پی۔اے ہاؤس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔میاں غضنفر عباس کے مطابق اشتہاریوں نے کلاشنکوف سے برسٹ مارے جس سے ایم۔پی۔اے ہاؤس کا مین گیٹ متاثر ہوا فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ ٹی،وی لاؤنچ میں بھی فائر لگے تاہم ا نھوں نے بتایا کہ کہ کسی بھی قسم جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے۔میاں علمدار قریشی گزشتہ روز ہی دوبئی سے واپس آئے تھے۔نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ کرمداد قریشی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گررفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں