بھارت : تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا محل نما گھر ،بلٹ پروف باتھ روموں پر عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی

اتوار 27 نومبر 2016 12:42

حیدر آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ کے وزیرِاعلیٰ چندرشیکھر راو کے 50 کروڑ روپے مالیت کے نئے محل نما گھر میں منتقل ہوگئے ہیں جبکہ اس محل کے بم پروف واش روم کی اطلاع نے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد شہر کے پوش علاقے میں واقع یہ عمارت 9 ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس گھر میں ایک آڈیٹوریم ہے جس میں اڑھائی سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور ایک میٹنگ ہال ہے جس میں پانچ سو لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ اس گھر کے بلٹ پروف باتھ روموں کو بنایا جا رہا ہے۔ اس گھر کو وزیرِاعلیٰ کے روحانی گرو چِنا جیئر سوامی نے آشیرواد دی جس کے بعد وزیرِاعلیٰ کے چندرشیکھر راو جمعرات کو یہاں شفٹ ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :