ترک وزیر خارجہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

اتوار 27 نومبر 2016 12:42

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27نومبر۔2016ء) ترکی کے وزیر خارجہ میولیوٹ کاؤیو سوگلو ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے اس دورے کے موقع پر ترک وزیر خارجہ ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف سمیت دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کر کے خطے میں ہونے والی تازہ پیشرفتوں شام اور عراق کی صورت حال سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔